مراد علی شاہ

وفاق میں فضول وزارتیں ختم کی جائیں۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق میں فضول وزارتیں ختم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آفس میں پہلے دن امن و امان کے حوالے سے اجلاس کیا، صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش ہے۔ کچے میں بدامنی اور منشیات کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ 2022 کے سیلاب کے آفٹر ایفکٹس ابھی بھی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا لوگوں کی زندگی بحال کرنی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نتائج سے پتہ چل گیا کہ پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے، ہماری پارٹی عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑی ہے، ہمیں جتنا مینڈیٹ عوام نے دیا اتنی ہی ذمہ داری مزید بڑھ گئی۔ قانونی ماہرین، قومی اسمبلی اجلاس پر بات کرچکے، پہلے اسپیکر نے غلط طریقے سے اسمبلی توڑی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے 21ویں دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے، صدر عارف علوی نے اسمبلی اجلاس نہ بلاکر دوسری بار غیر آئینی بات کی ہے۔ آصف زرداری مارچ میں ملک کے صدر بنیں گے، جبکہ ہم سندھ سے شروعات کریں گے اور بلاول بھٹو کو اس ملک کا وزیراعظم ووٹوں سے بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے