رانا ثناء اللہ

حکومت اپنی بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور پرویزالہی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ “چول چوہدری” اور“پاگل خان” کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔ رانا ثناء الله نے کہا کہ عمران خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے، ان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے