شہبازشریف

وزیراعظم کی ترک زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی ملک گیر مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی ملک گیر مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر تعلیم، مذہبی امور، خزانہ اور وزیر تجارت سمیت صوبائی حکومتوں کو مہم میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کاروباری برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مہم میں شامل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم آج مختلف تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو عطیات دینے کی اپیل کریں گے۔ تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ وزیر مذہبی امور مذہبی طبقات اور علماء کرام سے رابطہ کرکے ترکیہ کے عوام کی مدد کیلئے رائے عامہ ہموار کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام طبقات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کیلئے دل کھول کر عطیات دیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے