خورشید شاہ

ہم سیاست خدمت کے لیے کرتے ہیں ، ہم نے سیاست کو کاروبار نہیں بنایا ، خورشید شاہ

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سیاست خدمت کے لیے کرتے ہیں، ہم نے سیاست کو کاروبار نہیں بنایا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست کا مقصد ہی خدمت ہے۔ بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج لاڑکانہ کی عوام کی چلائی گئی تحریک کی کامیابی کا دن ہے ، ہمیں گجر نالہ اورنگی ٹاؤن کو ریگیولرائیز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لاڑکانہ کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے ترز پر سندھ بھر میں چالیس سال سے رہائش پذیر لوگوں کی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے ۔

واضح رہے کہ سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو وہ پاکستان بنائیں گے جس میں عام عوام کو اس کا حق دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے اس میں ایک کھلاڑی نے جھوٹ بولا اور ہم پھنس گئے ، جھوٹ بولا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دوں گا ، بجلی تیل،ڈالر ہر چیز کو سستا کرنے کا وعدہ کیا ، چینی تو چھوڑو آج کھاد نہیں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے