بلاول بھٹو

ظالم حکومت کے آنے کے بعد معاشی بحران آیا ، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظالم حکومت کے آنے کے بعد معاشی بحران آیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کررہی ہے۔ وزیراعظم نے معمولی فیس جمع کروا کربنی گالہ کو ریگولرائز کرایا، امید ہے غریب عوام کو حق دینے پرکوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم امیر اورغریب کے درمیان فرق ختم کرنا چاہتے ہیں ، عوام اپنے حقوق کیلئے میرا ہاتھ تھام کرمجھے مضبوط کرے ، ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عوام کوحقوق حاصل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے مالکانہ حقوق سے فرق ختم کر سکتے ہیں ، لاڑکانہ کے عوام نے اپنے گھر بچانے کیلئے تحریک چلائی۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں بیوروکریٹ و دیگرافسران کوپلاٹس دینے پرکوئی اعتراض نہیں، امید ہےغریب عوام کوحق دینے پرکوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا، دکھ ہوتا ہے اورنگی ٹاؤن کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ جبکہ بنی گالہ کو ریگولرائز کرنے میں کوئی مشکلات نہیں آتیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے