سینیٹ

اپوزیشن ارکان کی جانب سے کرپشن میں اضافے پر تحریک التواء سینیٹ میں جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر پر آنے کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب  سے کرپشن میں اضافے پر سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروا دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن  بڑھ گئی ہے، اس اہم معاملے کو سینیٹ میں زیر بحث لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن کی فہرست میں 16 درجے اوپر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 2020 میں پاکستان کے پوائنٹس 31 اور وہ عالمی درجہ بندی میں 124ویں نمبر پر تھا۔

واضح رہے کہ 2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئی ہے اور اب ہمارا ملک 140 ویں نمبر پر آگیا ہے ، اس کے علاوہ اس کے پوائنٹس بھی 31 سے گھٹ کر 28 ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے کم کرپٹ ملک ڈنمارک ہے جس نے 88 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جس کے بعد فن لینڈ ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سنگاپور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے