پی ڈی ایم

قوم اسلام آباد پہنچے، عدالتی فیصلے پر پی ڈی ایم کا احتجاج اور دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ سے رہائی کے فیصلے کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت سے رہائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر احسن اقبال، پیپلزپارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، جے یو آئی ف کے مولانا عبد الغفورحیدری، اکرم درانی شریک ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی عملی عملی پر غور کیا گیا جبکہ مولانا نے اپنی پارٹی کے فیصلوں اور سفارشات سے آگاہ کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے