ہمارے امیدوار کو اپوزیشن سے تقریباً دوگنا زیادہ ووٹ ملیں گے، خواجہ سلمان رفیق

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ آج تمام جمہوری قوتیں جیتیں گی، ہمارے امیدوار کو اپوزیشن سے تقریباً دوگنا زیادہ ووٹ ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لڑ جھگڑ کر نفرت سے کبھی ملک نہیں چل سکتا، ان نفرتوں کی وجہ سے دیکھیں وہ آج کہاں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کی تھی لیکن حقائق اتنے کڑوے ہیں کہ کتاب لکھنا روک دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے حوالے سے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمراں اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدر کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے