عرفان صدیقی

سنی اتحاد کونسل ہمیشہ ہی احتجاج کے موڈ میں ہوتی ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ہمیشہ ہی احتجاج کے موڈ میں ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت فارغ ہو رہے ہیں، انہوں نے اچھی روایات قائم نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، انشا اللّٰہ وہ مثبت کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے حوالے سے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمراں اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدر کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے