مشاہد حسین سید

فلسطین کے دفاع میں پاکستان و ایران کا اتحاد عالم اسلام کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ مشاہد حسین سید

اسلام آباد (پاک صحافت) مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اس وقت فلسطینیوں کے دفاع کے لئے پاکستان اور ایران کا باہمی اتحاد عالم اسلام کی سب سے بڑی طاقت ہے جو روز بروز مزید بڑھتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی (رہ) کا عالمی یوم قدس کے طور پر نامزد کرنا ایک تاریخی اور اسٹریٹجک فیصلہ ہے جس نے آج تک دنیا کو فلسطین کی حمایت میں متحد کردیا ہے۔ اور مستقبل میں یہی تحریک فلسطین کی آزادی کا سبب بنے گی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان فلسطینی کاز کے دفاع اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کی دیگر اقوام کے ساتھ شراکت داری میں ہمہ وقت پیش پیش ہیں اور اس سے امت اسلامیہ کا دل مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس فلسطین کی حمایت اور یروشلم میں اسرائیل کے جرائم کے خلاف روشن خیالی کی راہ ہموار کرتا ہے اور ہم فلسطین پر قبضے کی مذمت میں مسلمانوں اور دیگر آزادی پسند اقوام کی یکجہتی کو دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے