الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدرارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ کے 14 ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی۔ صدر کے اتنخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ بھی دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے