اسٹیٹ بینک آف پاکستان

عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک

کراچی (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام لین دین کے معاملات میں عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری ایک ویڈیو بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 75 روپے مالیت کا نوٹ گزشتہ برس پاکستان کی 75 سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک تمام کرنسی نوٹ اپنے ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت جاری کرتا ہے، جس طرح باقی کرنسی نوٹ ہوتے ہیں بلکل اسی طرح سے یادگاری نوٹ بھی قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کافی لوگ 75 روپے کے یادگاری نوٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں کہ شاید یہ نوٹ قابل قبول نہیں ہے اس لیے یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر تمام لین دین کے معاملات میں عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کی تنسیخ کردی ہے یا اسے واپس لے لیا ہے، اس نوٹ کی کوئی ایکسپائری مدت مقرر نہیں ہے اس لیے یہ نوٹ ہر طرح کی ٹرانسیکشن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے