نذیر چوہان

جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ایم پی اے نذیرچوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رکن ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دن نذیر چوہان اپنے کو آرڈینیٹر اور 25 نامعلوم افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن آئے۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان کے خلاف درج مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی، انہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش بھی کی۔ ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کے روکنے پر نذیر چوہان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے