گیلانی کا دعویٰ، سپریم کورٹ کا فیصلہ  اپوزیشن کی اخلاقی کامیابی ہے

گیلانی کا دعویٰ، سپریم کورٹ کا فیصلہ  اپوزیشن کی اخلاقی کامیابی ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ اپوزیشن کے مؤقف کی اخلاقی فتح ہے، اس فیصلے نے آئین کو پامال کرنے والوں کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے  اپوزیشن کے مؤقف کی اخلاقی فتح ہے جبکہ آج آئین کو پامال کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا، 1985 سے پارلیمان کا حصہ ہوں اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا جبکہ 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے سینیٹ الیکشن کے لیے حمایت طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے: شبلی فراز

خط میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔یوسف رضا گیلانی نے خط میں مزید کہا کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے