ملک دشمن  طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

ملک دشمن  طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں: قریشی

ملتان (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ ملک دشمن  طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، بیرونی طاقتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے کر جانا چاہتی ہیں ان کا مقصد پاکستان کے اندر انتشار پھیلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی شہر ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں میں ناکام رہا ، جب کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا  جس کے باعث انشاء اللہ پاکستان بہت جلد گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملکی ترقی کو روکنے کے لئے ہر کوشش ناکام رہے گی: عثمان بزدار

ان کا کہنا تھا کہ  تاہم بیرونی طاقتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں ، یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں ، جس کا مقصد پاکستان کے اتحاد اور امن کو پارہ پارہ کرنا ہے ، لیکن ہمیں ایسی قوتیں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں، اللہ نے موقع دیا ہے اسلام کی سربلندی کے لیے آواز بلند کررہے ہیں ، پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے اسلامو فوبیا رجحانات کے خلاف آواز بلند کی۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کےعظیم لیڈر کے طور پرسامنے آرہے ہیں ، 74 سال میں پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی ، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر ہم نے آواز بلند کی ، پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی ، اس کے علاوہ عمران خان کرپشن کے خاتمے ، ملک میں نظام کی شفافیت اور تبدیلی کے لیے بھی پرعزم ہیں ، یہی وجہ ہے کہ حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر کا دورہ پری پلان تھا، جس پر کافی دنوں سے کام جاری تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے