حمزہ شہباز

جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللّٰہ کے حوالے کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عدالت سے سرخرو ہوئے، بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اُس حکومت کے دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹھوس ثبوت نہیں، آج نواز شریف بھی با عزت بری ہو رہے ہیں، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں، سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل سے متعلق جامع حکمتِ عملی اپنانی چاہیے۔ حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فیئر اینڈ فری ہونے کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے