ڈاکٹر ماہ نور صائمہ

کورونا وائرس سے دو دنوں میں دو ڈاکٹر خواتین جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہے جبکہ گزشتہ دو دنوں میں دو ڈاکٹر خواتین کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفات پانے والی دونوں ڈاکٹرز کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2 نوجوان خواتین کورونا کی وجہ سے جانیں گنوا بیٹھیں ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ دونوں حاملہ تھیں اور انہیں ویکسین نہیں دی گئی تھی کیونکہ انہیں ویکسین کا اپنے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لیے کورونا ویکسین محفوظ ہے۔ تمام حاملہ خواتین کو ویکسین لگانی چاہیے۔ ویکسین نہ لینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر صائمہ گائنا کالوجسٹ اور ایف سی پی ایس تھیں۔ ڈاکٹر ماہ نور فرزند پاکستان آرمی اور ایئرفورس میں فلائٹ لیفٹیننٹ کے طور پر ملازمت کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے