عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کر لی

اسلام آباد (پاک صحافت) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران نے اپنی تمام تر توجہ سینیٹ انتخاب اور اس سلسلے میں چلائی جانے والی انتخابی مہم پر پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ دو تین دن تک کسی بھی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان صرف سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں گے اور کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی مہم کی براہ راست نگرانی بھی کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے: شبلی فراز

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے پیش نظر سیاسی ماحول میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب آج صبح سینیٹ الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار ایک کی شرح سے رائے سنائی۔

ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی شامل تھے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے دیگر ججز کی رائے سے اختلاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے متعلق صدارتی ریفرنس پررائے نہیں دینی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے