کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد و بغاوت

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنرشپ جاتی ہے تو جائے، اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجماع سے خطاب میں فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، پرواہ نہیں،اسرائیل کےخلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ہوئے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے۔ ہم سب نے ایک ہو کر فلسطین کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں یہودی طاقتوں کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے