فائیو جی

فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے خطرناک قرار

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ماہرین کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لئے خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے  نقصان دہ قراردےدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے  کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کےمطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کو ائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔

واضح رہے کہ فضائی کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔ خیال رہے کہ اس سے  قبل  فائیو جی ٹیکنالوجی  کے جہازوں کے لیے  خطرہ بننے کے حوالے سے  کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی  خبردارکیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے