نوازشریف

نوازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے سابق وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے ملاقات کی، جس میں چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال اور مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابھی ملاقات جاری تھی کہ سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اس میں شریک ہوگئے۔ ملاقات میں نوازشریف کے کیس سمیت عدالتی امور اور 24 تاریخ کو عدالتی کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی کارروائی بارے پارٹی قائد اور رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے وکلاء تحریک چلائی، ہمیشہ قانون کا احترام کیا، ان سمیت مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بے بنیاد کیسز کا سامنا کیا، پارٹی کے تمام لوگ جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے، وہ عوام کیلئے آئے ہیں، دعا ہے عام آدمی خوشحال ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے