مریم اورنگزیب

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈی چوک پر اپنا چار سالہ اعمال نامہ بھی ساتھ لے کر آئیں تاکہ عوام ان کے کارنامے اور کرتوت کا مشاہدہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 سال میں ایک بھی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا، اسٹیٹ بینک کا پورا ریکارڈ پبلک کیا جائے، صادق اور امین کا ڈھونگ رچانے والے جلد ملک سے بھاگیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں، اپنا حساب دینے کو تیار نہیں۔ فنڈنگ کے ریکارڈز ہم جمع کرواچکے ہیں، 7 سال سے یہ لوگ اپنا کیس ثابت نہیں کر سکے، اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009 میں 5 اکاونٹس چھپائے اور 2 دکھائے گئے، اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھاگئے اور چھپائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے