شیری رحمان

وزیراعظم اور حکومت ارکان کو ڈرانا دھمکانا بند کریں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت اسمبلی ارکان کو ڈرانا اور دھمکانا بند کریں، عدم اعتماد کی کامیابی دیکھ کر عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونا تھا، سپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ تزئین و آرائش کے باعث اجلاس تاخیر سے بلانا غیرقانونی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی، آرٹیکل 63 اے بالکل واضح ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن سے قبل وزراء اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے، ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ ان کی دعا قبول ہو گئی ہے، بعد میں وزیراعظم نے اپنے ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگا کر انہیں دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے