افغان تارکین

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن میں 9 دن باقی

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں 9 دن رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار لاکھ جبکہ غیرسرکاری سروے کے مطابق سندھ بھر میں 10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود ہیں۔ ڈھائی ہزار سے زائد افغان باشندوں کو کراچی سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) خادم حسین رند نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں ڈکیتیوں میں زیادہ تر افغان باشندے ملوث ہیں جو اپنا خوف پھیلانے کے لیے دوران ڈکیتی لوگوں کو مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ شہر میں دوران ڈکیتی گولی چلانے کا رواج افغان باشندے لائے ہیں۔ رواں سال 110 سے زائد افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دردندگی کا یہ عالم ہے کہ 24 ستمبر کو کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب طاہر زمان اور اس کی دو سالہ بیٹی انعم کے قتل میں بھی افغان گینگ کا ایک ساتھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے