گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے ہزاروں طلبہ کا تمام اضلاع میں امن مارچ

گلگت (پاک صحافت) گلگت بلتستان کے طلبہ امن کے لئے متحد ہوگئے، 4 اضلاع کے 4 ہزار طلبہ نے امن و اتحاد کے لئے نے سول سیکرٹریٹ تک پرامن مارچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ہزاروں طلبہ نے امن ریلی نکالی، جس میں گلگت، غذر، ہنزہ اور نگر اضلاع کے 4 ہزار طلبہ نے امن و اتحاد کا پرجوش مظاہرہ کیا۔ امن ریلی کا آغاز بوائز ہائی اسکول نمبر 1 گلگت سے ہوا، اور شرکا نے سول سیکرٹریٹ گلگت بلتستان تک پرامن مارچ کیا۔

ذرائع کے مطابق ریلی کے شرکاء نے چیف سیکرٹری کے دفتر پہنچ کر امن و محبت اور اخوت کے اسلامی جذبے سے وابستگی کی قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ریلی کا مقصد غلط فہمیوں کا ازالہ تھا۔ جی بی فرقہ ورانہ کشیدگی اور تنازعات سے پاک خطہ ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس خطے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے حمایت کا یقین دلاتے ہیں، یہاں کشیدگی کی آگ بھڑکانے کیلئے افواہ سازی اور جھوٹی اطلاعات کا مقابلہ کیا جائے گا۔ امن کے لیے طلبہ کا پاور شو یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ تعلیم، ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے پرعزم ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہاں کے نوجوان اخوت کے اسلامی تصور سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کے علمبردار ہیں، اور گلگت بلتستان کے امن پسند طرز زندگی میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے