چیٹ جی پی ٹی

کیا کبھی آپ نے سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے؟

(پاک صحافت) چیٹ جی پی ٹی ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔ مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے؟ اس کا جواب ہم نے براہ راست چیٹ جی پی ٹی پر ہی جاکر معلوم کیا جس کے مطابق جی پی ٹی لفظ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر کا مخفف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مکمل نام سے وضاحت ہوتی ہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کیا کام کرتا ہے۔ خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی پہلی جنریٹیو اے آئی پراڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں متعارف کرائی گئی، مائیکرو سافٹ اور گوگل نے بھی بنگ چیٹ اور گوگل بارڈ کو متعارف کرایا مگر بیشتر افراد ممکنہ طور پر جنریٹیو اے آئی پراڈکٹس کو چیٹ جی پی ٹی ہی سمجھتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر افراد کو علم ہی نہیں کہ جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے مگر چیٹ جی پی ٹی کا نام سن کر اے آئی ٹیکنالوجی ہی ذہن میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ جنریٹیو سے مراد اے آئی ٹیکنالوجی کی ٹیکسٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت ہے، یعنی جب آپ اس سے کچھ پوچھتے ہیں تو وہ ٹیکسٹ میں جواب دیتا ہے۔ پری ٹرینڈ کا مطلب یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی کافی زیادہ ٹریننگ کی گئی ہے، لینگوئج ماڈل کے ذریعے ڈیٹا اس سروس کا حصہ بنایا گیا اور اسی سے چیٹ جی پی ٹی کو انسانی زبان سمجھنے اور اس کے مطابق جواب دینے میں مدد ملتی ہے۔ جہاں تک ٹرانسفارمر کی بات ہے تو اس سے مراد کمپنی کی جانب سے استعمال کیے جانے والا نیورل نیٹ ورک architecture ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے