سرفراز بگٹی

نگراں حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر جائزہ اجلاس ہوا۔ نگران وزیرداخلہ نے کہا ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہان تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے