مرتضی سولنگی

بلاول اور آصف زرداری کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے ساتھ میرا احترام کا رشتہ ہے، ان کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین میں 280 آرٹیکل موجود ہیں، آئین میں صرف 90 دن میں انتخابات کا آرٹیکل نہیں، آئین میں آرٹیکل 254 بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کو اظہار رائے، شکایت اور تنقید کرنے کی آزادی حاصل ہے، جو آزادی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کوحاصل ہے وہ مسلم لیگ ن کو بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس بھی شکایت کرنے کا اختیار موجود ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کی ذمے داری پوری کرے گا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے ہم الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے