انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا ہم پر ہنستی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا ہم پر ہنستی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ایک ہفتے میں خط واپس نہیں لیا تو عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالت نے 9 مئی تک وزارت داخلہ سے ایکس بندش کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیوں صرف ایکس کو بند کیا گیا ہے؟ ملک آپ کو چلانا ہوتا ہے زمینی حقائق آپ کو پتہ ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مزید کہا کہ ملکی مفاد کا بھی آپ کو پتہ ہے، کچھ چیزیں ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں اس کا کسی کو فائدہ بھی نہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ادارے، عدالتیں کس کے لیے ہیں؟ لوگوں کے لیے ہیں، لوگ ہیں تو ہم ہیں ایسے عہدوں پر بیٹھتے ہوئے ہمیں شرم آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری اور ملکی مفاد اہم ہے، ایکس کی بندش سے متعلق لکھے گئے خط کی وجوہات پیش کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے