سیلاب

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے متاثرہ مزید 26 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد جاں بحق، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1290 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 26 افراد کے جاں بحق اور 11 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ این ایف آر سی سی کے مطابق 14 جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1290 ہوگئی ہے۔ جن میں 570 مرد، 259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 12588 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ 24 جون سے اب تک بلوچستان میں ایم 8 موٹر وے پر وانگو ہلز کے 24 کلومیٹر سیکشن پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔ بلوچستان میں 31، گلگت بلتستان میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 17 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔ پنجاب میں 3 اور سندھ میں 23 اضلاع قدرتی آفت سے متاثرہ قرار دیے گئے ہیں۔ این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں 53 ہزار 700، بلوچستان میں 91 لاکھ 82 ہزار 616 شہری متاثر ہوئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 43 لاکھ 50 ہزار 490، گلگت بلتستان میں 51 ہزار 500 شہری متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ ذرائع محکمہ خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے