شہبازشریف

وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے بولان روانہ

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان حکومت کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے بولان روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر حکام بذریعہ ہیلی کاپٹر بولان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع کچی کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔ شہباز شریف کو چئیرمین این ایچ اے بولان میں جاری بحالی کے کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔ شہباز شریف بی بی نانی کے علاقے میں سیلاب کے سبب گر جانے والے ریلوے پُل کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے