یمنی فوج کا اہم کارنامہ، سعودی فوج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا

یمنی فوج کا اہم کارنامہ، سعودی فوج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا

یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اتحادکے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی المسیرہ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحادکے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم فوجی اتحاد کے چین کے ساختہ سی ایچ 4 نامی ڈرون کو یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں تباہ کردیا ہے۔

 المسیرہ کے مطابق اس ڈرون کے پر18 مٹرلمبے ہیں اور یہ ڈرون 5 ہزار سے 7 ہزار مٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے، یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو یمن میں شکست اور ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں دس ممالک نے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جن میں امریکہ، اسرائیل، سوڈان،  امارات اور بحرین شامل ہیں، جبکہ اس جنگ میں اب تک لاکھوں یمنی ہلاک اور بے گھر ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے