مریم نواز

آڈیو لیکس نے عمرانی سازش اور فتنے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا۔ مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے عمرانی فتنے اور سازش کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے برے ہیں، وہ لوگوں پر ہارس ٹریڈنگ کے جھوٹے الزام لگاتا رہا۔ بند کمروں میں وہ ارکان کی خرید و فروخت کی منڈیاں لگاتا رہا، وہ لوگوں کو کہتا تھا جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ مشرک ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی ہمیشہ فاول پلے کرتا رہا ہے، پکڑا یہ پہلی مرتبہ گیا ہے، اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، سازشیں ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں، یہ اپنے بیانیے کی بات کرتا ہے، آج قوم کو پتا چل گیا، اس کا سازشی چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کا تیاپانچہ کردیا، اس نے بیانیے میں جو بات کہی تھی وہ سب جھوٹ اور سازش تھی۔ عمران خان جلسوں میں کہتا ہے لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا، آڈیو میں خود کہہ رہا ہے 5 بندے خرید لیے، 5 اور خرید کر لاو۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے