مریم نواز

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کوئی اختلاف نہیں ہے سب ایک پیج پر ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں موجود سب ارکان  کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے، یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت نے امریکا کو اڈے مہیا کرنے والی بات نہیں جھٹلائی لہٰذا پارلیمنٹ میں حکومت بتائے کہ کیا سودا کرکے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اور پی پی ان کا ہدف بھی نہیں ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں استعفیٰ دیتیں، کچھ جماعتوں کی جانب سے استعفیٰ دینے سے نقصان ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے