شمشاد اختر

گردشی قرض میں اضافہ روکنے کیلئے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانا ہونگی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گردشی قرض میں اضافہ روکنے کیلئے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے اور امید ہے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ بھی جلد منظوری دے دے گا۔

نگران وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مالی استحکام کے لیے ترقیاتی کاموں کو روکا نہیں جائے گا، حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے گی، محصولات کو بڑھایا جائے گا، ترقیاتی کاموں کے لیے پبلک انویسمنٹ پلان شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کردیا گیا ہے، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سمیت مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ٹیکس محاصل میں کوئی شارٹ فال ہوا تو پھر اضافی اقدامات کا سوچیں گے۔

اس سے قبل فیوچر سمٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، مہنگائی بھی کم ہوگی، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے