مولانا فضل الرحمن

عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے، فضل الرحمٰن

(پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےغزہ پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحٰن نے مفتی محمود مرکز میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ غزہ کے لوگ 75 سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،  اسرائیل کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی، شاید امریکا نے ایک سال میں افغانستان پر نہیں کی، اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کے علم بردار امریکا اور یورپی ممالک بھیڑیوں کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے