عظمی بخاری

وزیرِ اعلیٰ کے پی بس دھمکیاں دیتے ہیں، آج تک نہیں سنا کہ وہاں کوئی پروجیکٹ شروع ہوا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی انتظامیہ اور وزیرِ اعلیٰ بس دھمکیاں دیتے ہیں، آج تک نہیں سنا کہ خیبر پختون خوا میں کوئی پروجیکٹ شروع ہوا ہو۔ لاہور میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی والے لوگ پہلے ہی بہت تباہ کاریاں دیکھ چکے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث لوگوں کا بہت نقصان ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے واقعے پر لوگوں سے اظہارِ یک جہتی کرنا چاہتی ہوں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کے پی میں متاثرہ لوگوں کے لیے سامان بھجوا رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 6 ٹرک کھانے پینے کاسامان بھجوا رہے ہیں، پنجاب نے ہمیشہ تمام صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈینگی آیا تھا تب بھی خیبر پختون خوا کے لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے، ڈینگی کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ اسپتال کے پی بھجوائے تھے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ 2 سے 3 پراجیکٹ خیبر پختون خوا والوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی مگر پورے نہ کر سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی حکومت اڈیالہ کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خوا کے لوگوں کا بھی سوچے، میں نے کوئی ایک بیان تک نہیں دیکھا جو متاثرہ خاندانوں کے لیے دیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے