گردوں کے عارضے میں مبتلا لوک گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے

(پاک صحافت) پاکستان سنگیت آئیکون وِنر، لکس میوزک ایوارڈ یافتہ، میکال حسن بینڈ کے سابق گلوکار اور کوک اسٹوڈیو 6 میں سُر بکھیرنے والے گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے۔ اسد عباس کافی عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ستیانہ  سے تعلق رکھنے والے پاکستانی گلوکار اسد عباس کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی حیدر عباس نے کی ہے۔ اسد گزشتہ کئی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم گزشتہ رات اسد عباس مزید طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد وہ کومہ میں چلےگئے تھے۔

واضح رہے کہ لوک گلوکار اسد عباس نے کوک اسٹوڈیو 6 میں سر بکھیر کر محفل اپنے نام کر دی تھی۔ فیملی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی  اور وہ کومہ میں چلے گئے، جس کے بعد وہ مداحوں کو ہمیشہ کے لئے الوداع کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے