انوار الحق کاکڑ

میں گزشتہ 2 الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیتا رہا لیکن اب نہیں دوں گا۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 2 الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیتا رہا لیکن اب نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کریں گے، ہم تیار ہوں یا نہ ہوں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں یا نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، پوری پی ٹی آئی سے دشمنی والے سلوک کا حامی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ 9 مئی کے بعد سے غائب ہیں، ان ملزمان کو سرینڈر کرنا ہوگا، میں گزشتہ 2 الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیتا رہا لیکن اب نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے