ایپکس کمیٹی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں آرمی چیف، نگران کابینہ کے ارکان، نگران صوبائی وزرائے اعلی اور متعلقہ اعلی حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اہداف کے بروقت حصول میں سہولت کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائےگئے مختلف اقدامات پر پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیا۔ کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کے ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے پالیسی اقدمات کا بھی جائزہ لیا۔

خسارے کے شکار سرکاری اداروں ایس او ایز کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے اس مسئلے کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف نے پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی میں پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے