مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) نے بڑے سیاسی گروپ سے رابطے شروع کردیئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب میں خسرو بختیار سمیت سابقہ جنوبی پنجاب محاذکے دیگر رہنماؤں سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کا پلان مرتب کرلیا اور اس ضمن میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کو بڑا بریک تھرو ملے گا، جنوبی پنجاب کے الیکٹبلز کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابی اتحاد بننے کا بھی امکان ہے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب محاذ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح کے طور پر سابقہ جنوبی پنجاب محاذ کو اپنی جماعت میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خسرو بختیار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کی جلد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے