مولانا فضل الرحمن

کچھ افراد کو نوازنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لئے ہونا چاہئے لیکن پاکستان میں ہمیشہ بعض افراد کو نوازنے کے لئے قانون سازی کی جاتی ہے اور اب بھی یہی کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے لیے سب کچھ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ قانون کبھی بھی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی کسی ایک فردکے لیے قانون ختم کیا جاسکتا ہے، لیکن نواز شریف کے حوالے سے ایسا کیا گیا ہے، اب بھی کچھ افراد کو نوازنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے