مصطفی نواز کھوکھر

جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے عوام کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ریاستی جبر اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے عوام کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا  کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوادر میں جاری عوامی احتجاج کا فوری حل نکالے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جاری بیان میں گوادر کے شہریوں کی کی جانب سے جاری احتجاج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پرامن عوامی احتجاج اور اس میں ہزاروں افراد کی شرکت گوادر کے عوام کی اخلاقی فتح ہے۔ اگر ہمارے فیصلہ سازوں میں سمجھ بوجھ ہو تو اس احتجاج کو مثبت انداز میں دیکھیں، بلوچستان میں پر تشدد علیحدگی پسند تحریکیں اس احتجاج سے کمزور ہوں گی۔

واضح رہے کہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے جاری بیان میں مزید کہا کہ جب پہاڑوں میں موجود نوجوان دیکھیں گے کہ پرامن احتجاج سے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں تو وہ بھی بندوق پھینک دیں گے۔ مصطفی نواز کھوکھر کاک ہنا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ  حکومت کو ہر صورت پرامن مظاہرین کے ساتھ بیٹھ کر اُن کے جائز مطالبات ماننے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے