مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اور ایرانی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی۔ امیر جے یو آئی نے کرمان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انھوں نے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں کےجاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں دو روز قبل جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر 2 دہشت گرد حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے