مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں کل اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔ جس میں حکومت مخالف اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی تمام جماعتوں سے حتمی رائے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے