سی ٹی ڈی

کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں کو دو دن کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے دہشتگرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کوئٹہ اور گوادر میں فورسز کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئ ے22 مارچ تک الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے 2 روز کے لئے بند رہیں گے۔ جامعہ بلوچستان بھی 2 روز کے لئے بند رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے