جہانگیر ترین

اللہ نے موقع دیا تو ’نیا پاکستان‘ ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین خان

پاک پتن (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اللہ نے موقع دیا تو نیا پاکستان ضرور بنائیں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومتیں اگر عوامی خواہشات پر چلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک پتن میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے عوام کی خدمت نہیں کر سکے، اب دوسرا موقع ضائع نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 75 برسوں میں ایسے حالات نہیں جو آج درپیش ہیں، پاکستان کوصحیح معنوں میں طاقت ورملک بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست مضبوط نہ ہو تو سیاست نامکمل رہتی ہے، ہم نے سیاست اور ریاست دونوں کو اکھٹا کر کے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے