عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلی ہاوس میں عدم اعتماد تک مکھیاں ماریں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومتی ایم این ایز اور ایم پی ایز دائیں بائیں ہوگئے ہیں۔ اب عثمان بزدار تحریک عدم اعتماد تک وزیراعلی ہاوس میں اکیلے مکھیاں مارتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج کل تبادلوں اور فنڈز کی حکومتی ٹرالیاں اور ٹرک بھر کے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ رہے ہیں۔ چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں، عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے، 20 ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں، 30 علیم خان گروپ میں 14 چھینہ گروپ میں ہیں۔ عثمان بزدار کے پاس صرف 100 ایم پی اے رہ گئے ہیں، 2، 4 دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں، بائیں ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے