احسن اقبال

پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ آئی ایم ایف بھی محسوس کرتا ہے کہ پاکستان اس کے شکنجے میں آیا ہوا ہے، اس لیے وہ چاہتا ہے کہ جو چار سال تک معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اس کی تکمیل ہم سے کرالی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے ہم سے بہتر جانتے ہیں کہ جن چیلنجوں کا ہمیں سامنا ہے، اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، جو فیصلے اس وقت ہمیں کرنے ہیں وہ ہم بہادری سے کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اصلاحات کے بعد اگر سیاسی عدم استحکام ملک میں پیدا ہوتا ہے تو یہ ہمارے لیے دہرا زہر ثابت ہوگا، اس لیے ضروری ہے جو مشکل فیصلے ہم کریں اس کے ساتھ سیاسی استحکام بھی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے