کسان اتحاد

کسان اتحاد کیجانب سے حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان

ملتان (پاک صحافت) کسان اتحاد گذشتہ کئی ماہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کررہا ہے۔ زرعی اجناس کی قیمت کم جبکہ کھاد، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر ملک بھر کے کسان سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے تحت محنت کش کسانوں نے اپنے ٹریکٹر اور ٹرالیوں سمیت ملتان میں ایک احتجاجی مارچ کیا۔ جس میں ہزاروں کسان اور کاشت کار شریک تھے۔ یہ احتجاجی مارچ ملتان شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا چونگی نمبر 9 عیدگاہ روڈ خانیوال پہنچ کر اختتام ہوا جبکہ مارچ میں شریک کسانوں نے جگہ جگہ رک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مارچ میں شریک احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کو پاکستان بھر سے کاشت کار ٹرالیوں پر لاہور پہنچیں گے اور دھرنا دے دیں گے۔ کسان اتحاد کے زیر انتظام احتجاجی مارچ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو ان کی زرعی اجناس کی قیمت ان کی لاگت سے بھی کم ادا کی ہے جبکہ ڈیزل، بجلی اور کھاد اس قدر مہنگی ہو گئی ہے کہ زرعی ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے